MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا، خورشید شاہ

1 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا۔ داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام موسمیاتی تبدیلی کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیلاب ہے، پہلے سے معلوم تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہونے والی ہے لیکن غور نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے موسمیاتی تبدیلی سامنے آرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے انفراسٹرکچر بھی تبدیل ہورہا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ طاقتور معاشی ملک موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرسکتے ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم 2 ارب ڈالرز کے لئے آئی ایم ایف سے بھیک مانگتے ہیں، ہم بے تحاشہ پانی کا غیر ضروری استعمال کررہے ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ 75 سالوں میں 35 سالہ سیاسی تاریخ دیکھے کس نے پاکستان کو ترقی دی، سیاسی سربراہوں نے ہی ملک کو ایٹمی قوت سمیت ترقی دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جہاں ہر نعمت موجود ہے، پاکستان امیر ترین ملک ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہکا کہنا ہے کہ عمران خان سمیت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.