MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو ایشیاء کپ میں کمزور بھارتی باؤلنگ لائن اپ کا فائدہ اٹھانا چاہیے: سرفراز نواز

4 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز نے ایشیا کپ کے بھارت سے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔ لندن میں مقیم 74 سالہ سرفراز نواز نے ’کرکٹ پاکستان‘ کو انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ میں بولرز ہی زیادہ تر میچز جتواتے ہیں، جسپریت بمرا اور محمد شامی کی عدم موجودگی میں بھارتی ٹیم کی بولنگ لائن میں زیادہ کاٹ نہیں، پاکستان ایک بہتر پلاننگ کے ساتھ گذشتہ میچ کی کارکردگی دہرا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شروع میں وکٹیں لے کر تمام ٹیموں کے لیے اس وقت بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دوسری جانب بابر اعظم کی صورت میں پاکستان کے پاس ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین موجود ہے،ان کے کور اور آن ڈرائیوز دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں، وہ جب زیادہ رنز بنائیں تو پاکستان میچ جیت جاتا ہے، جب جلدی آئوٹ ہوں تو ٹیم مشکل میں پڑجاتی ہے۔
ریورس سوئنگ کے بانی نے ٹیم کی بولنگ کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے بولرز کسی بھی حریف کو پریشان کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

البتہ ان میں لمبے سپیلز کا دم خم نہیں اور جلدی تھک جاتے ہیں، انھیں فٹنس پر زیادہ دھیان دینا چاہیے۔ سرفراز نواز نے کہا پاکستانی ٹیم اس وقت اچھا پرفارم کررہی ہے لیکن اصل امتحان بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز ہوگا، وہاں پتہ چلے گا کہ کھلاڑیوں میں کتنا دم ہے، خود کو منوانے کے لیے مضبوط ٹیموں کے خلاف پرفارم کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ کے اہمیت کھونے کی وجہ لیگز کی بھرمار ہے، آئی سی سی کو اس میں کچھ تبدیلیاں کرنا پڑیں گی۔
سرفراز نواز نے کہا کہ پاکستان میں پچز کا معیار بہت پست ہے، ڈیڈ پچز پر کھیل کر جب پلیئرز باہر جاتے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،پی سی بی کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔ سرفراز نواز نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ فکسنگ کا مکمل سدباب نہ ہونے کی اہم وجہ ہے، اسے روکا نہیں جاسکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی […]

  2. […] (مسائل نیوز) ایشیاء کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں شاندار آل […]

  3. […] دہلی (مسائل نیوز) آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فاسٹ […]

  4. […] (مسائل نیوز)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.