MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ڈی ایم نے اپنی کرپشن کے پیسوں سے ہارس ٹریڈنگ کر کے سیا ست سے اخلاقایت کا جنا زہ نکا ل دیا ہے ،ہمایوں جوگیزئی

0 402

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق صو بائی صدر اور سابق آئی جی بلو چستان نوابزادہ ہما یون خان جو گیزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپنی کرپشن کے پیسوں سے ہارس ٹریڈنگ کر کے سیا ست سے اخلاقایت کا جنا زہ نکا ل دیا ہے ، انشاءاللہ 22جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ہو ں گے ،یہ وہ کرپشن کا پیسہ ہے جو انہوں نے اپنے اقتدار میں عوام کے جیبوں سے نکال کر اپنی جیبیں بھریں لیکن اب پاکستانی قوم جاگ چکی ہے جس کا ثبو ت 17جولائی لاہور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی بھا ری اکثریت کی جیت ہے ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر بن کر ابرے ہیں تمام تر مشکلات ،تمام تر مخالف اداروں ،سیا سی پارٹیوں کی مخالفت کے باوجود پاکستانی قوم نے حقیقی آزادی کا جو جزبہ پیدا کیا آج کی با شعور پاکستانی کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد کیا جائے گا ، انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ایک پھر بھا ری اکثریت سے پاکستان کے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو بین القوامی سطح پر نمایا مقام اور ایک پر امن اور تر قی یافتہ ملک بنائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.