بلوچستان کی معدنیات پر سودے بازی نے محرومیوں میں اضافہ کیا، منورہ منیر بلوچ
کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ بلوچستان کی صدر منورہ منیربلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی معدنیات پر سیاست کی گئی موجودہ حکومت کو لانے اور تحفظ دینے والوں نے قدوس حکومت میں خون مال کمایا اور معدنیات کی سودے بازی کرکے صوبے اورعوام کی محرومیوں میں اضافہ کیا جس سے صوبے میں نہ تو شہد اور نہ ہی دودھ کی نہریں بہی،صوبے کے عوام نے جن امیدوں سے منتخب کرکے نمائندوں کو لایا وہ صوبائی اسمبلی اور پارلیمان میں آکر ملک و قوم کا جس طرح سے سودا کر رہے ہیں اسے تاریخ کبھی نہیں بھولے گی یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں منورہ منیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمینو سابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے جرات مندانہ فیصلے کئے اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ژوب سے کوئٹہ،چمن،کوئٹہ،کراچی روٹ، نیمل یونیورسٹی، ریکوڈک کا معاہدہ ختم اور قرضہ معاف کرایا اور معدنیات سے مالا مال صوبے کو ترقی دینے کیلئے کوشاں تھے جو قوم پرست جماعت اور مذہب پرست جماعت کو ہضم نہیں ہوا سازش کے تحت غداروں نے چند وزارتوں کا لالچ دیکر بدبخت صوبے کے نمائندوں کو خریداجس سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تاریخ ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کریگی۔
- Advertisement -
[…] پاکستان تحریک انصاف بلوچستان خواتین کی صوبائی صدر منورہ منیر بلوچ کی زیر صدارت حقیقی آزا دی ما رچ کا اجلا س منعقد ہو ا […]