وسیم اکرم کا ون ڈے کرکٹ ختم کرنے کا مطالبہ
لاہور (مسائل نیوز)سوئنگ کے سلطان اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ون ڈے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ حکام کو 50 اوورز کے میچز ختم کرنے پر غور کرنا چاہیے، بحیثیت کمنٹیٹر بھی مجھے اب ون ڈے کرکٹ طویل لگتی ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں زیادہ تر کھلاڑی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ پر فوکس کررہے ہیں، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو ون ڈے کا کلینڈر ختم کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہاؤس فل ہوتا ہے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں ون ڈے میچز کے دوران اسٹیڈیمز فل نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ ایک طریقہ کار کے مطابق ہو رہی ہے میچز بس اب کرانے کی حد تک ہیں۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جنگ رہتی ہے، ون ڈے کرکٹ میں پہلے دلچسپی ہوتی تھی، ٹیسٹ کرکٹ ایسا فارمیٹ ہے، جہاں سے آپ ورلڈ الیون میں منتخب ہوتے ہیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ محض 4 گھنٹوں پر مشتمل ہوتا ہے جب کہ دنیا بھر میں لیگز کے ذریعے بھی کرکٹرز پیسہ کماسکتے ہیں، آپ نے دیکھا انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈر بین سٹوکس حال ہی میں ون ڈے سے ریٹائر ہوگئے جو افسوس ناک ہے لیکن میں ان سے متفق ہوں۔
[…] نیوز) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اعتماد ہے کہ بھارت کو کبھی بھی […]