MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

برطانیہ میں شدید گرمی سے ریلوے پھاٹک پر نصب ٹرین کے سگنلز پگھل گئے، تصاویر وائرل

0 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن(مسائل نیوز) برطانیہ میں شدید گرمی سے ریلوے پھاٹک پر نصب ٹرین کے سگنلز پگھل گئے، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ سمیت یورپ میں ان دنوں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس نے گرمی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی کو تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اس سے قبل برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2019 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 38.7 سینٹی گریڈ تھا۔دوسری جانب گزشتہ روز برطانیہ کی نیشنل ریلوے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خطرناک ہیٹ ویو کی وجہ سے روڈ پر نصب ٹرین کے سگنلز کے پگھلنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔
تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانیہ کے قصبے سینڈی میں ایک ریلوے پھاٹک کے قریب سیاہ رنگ کے ٹرین کے سگنلز بظاہر موم کی طرح پگھل گئے۔اس سے قبل نیشنل ریل نیٹ ورک نے مسافروں پر زور دیا تھا کہ بہت ضروری ہو تو ہی سفر کریں، ورنہ گھر میں قیام کریں جبکہ 19 جولائی تک شمال مغربی انگلینڈ اور لندن کے درمیان ٹرین سروس معطل رہے گی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہیٹ ویو کا تسلسل 2060 تک بڑھتا جائے گا۔
اس کے علاوہ ریلوےحکام کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹرین کا سفر کرنے سے قبل روٹ ( راستے) کی جانچ کرلیں کیوں کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے پٹریوں پر آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔اقوام متحدہ کی عالمی موسمیاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو زیادہ کاربن اخراج کرنے والے ممالک کے لیے ویک اپ کال ہے۔

 

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.