پی ڈی ایم حکومت نے دو ماہ میں عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں دھکیل دیا، مولانا لونی
کوئٹہ (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی سینئر نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ مولوی خدائے نظر حافظ عبدالواحدہاشمی نے مے زئی اڈہ یاروپشین کے دورے کے دوران مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمااسلام دوغلہ پن سیاست کی قائل نہیں نہ قوم کوسبزباغ دکھاکرورغلانے کی قائل ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے دوماہ میں عوام کوصرف ریلیف کی بجائے”مہنگائی کے سیلاب میں دھکیل دیاہ ہردس دن بعد”خودکشی پرمجبورکرنے کاپیکیج دیا گیاایک ماہ میں تین بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے سے عوام کی خون چوس لیے مہنگائی وبیروزگاری سے قوم وملک کی رہی سہی معاشی سانسیں بھی رک گئی انہوں نے کہا کہ چالیس سالہ جنگ زدہ افغانستان کی معاشی پالیسیاں اس وقت پاکستان سے بہتر اور عوام دوست ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے شرائط پر مہنگائی کے سونامی پاکستانی عوام پرجاری ساری ہیں عوام دشمن ناترس حکمران آئی ایم ایف کی ایما پر قوم پر مسلسل مہنگائی کا بوجھ ڈال رہے ہیں۔مہنگائی اور بیروزگاری کی کارڈ استعمال کر کے جھانسہ دے کر پی ڈیی ایم نے اپنے آپ کو اقتدار تک پہنچایا قو عوام کی درد فکر نہ ہونے سے پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہیآئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سود پر لینے سے پیٹرولیم توانائی کے محصولات میں اضافے، مختلف ٹیکسز میں اضافے، اداروں کی نجکاری شرائط قبول کیا جارہا ہے اب اپنی ناکامی کا الزام سابقہ حکومت پر لگا رہے ییں.آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلنے کے لیے جمعیت علمااسلام نظریاتی 23 جون کو نکل کر احتجاج مظاہرہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کریگی عوام تاجروکلا مزدور ٹرانسپوٹر اور فیکٹری مالکان تمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے ان ظالم حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وریلی میں شرکت کرے اس وقت ان ظالم حکمرانوں کی استحصالی پالیسیوں پر خاموشی اختیارکرنا سب سے بڑی جرم ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کردیا بحران دربحران اور مہنگائی کے مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے حکومت اپنی عیاشیوں کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے تو 23جون کو نکل کر سڑکوں پر ظالم حکمران کے خلاف آواز اٹھائے اب بھی نہ نکلے تو ملک مزید معاشی تباہی سے دوچار ہوگا انہوں نے ایک بارپہرکوئٹہ کے باسیوں سے احتجاجی ریلی میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام (نظریاتی)بلوچستان کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالتﷺ ریلی اور […]