MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو معیشت پر ساتھ چلنے کی دعوت

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو اپنی غلطی تسلیم کر کے میثاقِ معیشت پر حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہئیے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایسا معاہدہ کیا جو پاکستان کے حالات کے مطابق نہیں تھا۔انہوں نے تمام سبڈیز کو ختم کرنے کا وعدہ کیا جب کہ عوام کی معاشی حالت ایسی ہے کہ ہم یہ نہیں کر سکتے۔

آئی ایم ایف کے پاس گذشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے جس میں گذشتہ حکومت نے پٹرول پر سبسڈی زیرو کرنے کا وعدہ کیا۔آئی ایم ایف کے پاس گزشتہ حکومت کا معاہدہ موجود ہے ، آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جو گزشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔آئی ایم ایف نے وہی شرائط رکھی ہیں جن پر گذشتہ حکومت نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا۔

- Advertisement -

معیشت پر اسحاق ڈار رہنمائی کر رہے ہیں، وہ حالات سے باخبر ہیں۔

انہوں نے معیشت ایسی خراب کر دی ہے جب ڈالر کنٹرول میں تھا تو انہوں نے واویلا کیا کہ ڈالر کو اسحاق ڈار نے قید کیا۔ ڈالر کو آزاد چھوڑا تو ڈالر 115 سے 190 پرآیا ، ہمارے 2 ماہ میں ڈالر 190 سے آگے گیا ، ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ صرف اور صرف آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے لہٰذا جیسے ہی آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوجائے گا تو ڈالر کو 182 پر لے آئیں گے لیکن مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں، آئی ایم ایف سے کہا گیا کہ پیٹرول پر پیسے تین چار اقساط میں بڑھا دیں گے لیکن وہ نہیں مانے اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے ، ۔

راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ پرسوں رات پی ٹی آئی کے احتجاج سے عوام نے خود کو الگ رکھا۔پی ٹی آئی کی برگر کلاس کے کسی جگہ ہزار اور کسی جگہ دو ہزار لوگ تھے باقی جگہ 70 سے 150 افراد تھے۔راناثناء اللہ نے کہا کہ 22 کروڑ آبادی میں ہی ٹی آئی کے احتجاج پر صرف 10 سے 12 ہزار افراد نے دھیان دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.