MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیاست میں اخلاقیات ہی نہیں ہو گی تو مملکت شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی: فواد چوہدری

0 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی  سماعت کے دوران پولیس کے جج کی گاڑی کو روکنے پرتحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں جب اخلاقیات ہی نہیں ہوگی اور تجربوں کے طور پر حکمران بنائے جائیں گے تو مملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کاسامنا کرے گی،آج جج صاحب عام مقدمات کی طرح اس کو لیں تو ضمانت خارج ہوتی ہے اور دونوں جیل جاتے ہیں لیکن ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کو جیل کی بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک کا وزیر اعظم اور اس کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضری پر ہیں جہاں موصوف پرالزام ہے کہ 16 ارب روپیہ پاکستان سے لندن لانڈر کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.