لاہور (مسائل نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ہے۔آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کے موقع پر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سابق صدر نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ساتھ دینے پر مسلم لیگ ق کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاست میں افہام و تفہیم، احترام اور تحمل و برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس سے بچا جا سکتا تھا۔اعلامیے کے مطابق آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین نے مستقبل میں بھی سیاسی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔دنیا نیوز کے مطابق آصف زرداری نے سالک حسین کو کابینہ میں شامل کرنے کی پیشکش کی۔انہوں نے کہا کہ سالک حسین کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنا چاہتا ہوں۔سالک حسین کو ہر صورت کابینہ میں لے کر جاؤں گا۔چوہدری شجاعت نے اس حوالے سے کہا کہ ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکے تو سالک حسین کے کابینہ شامل ہونے پر اعتراض نہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ آپکا شکر گزار ہوں کہ سیاسی بحران میں آپ نے عہد نبھایا ، آپ نے جو کہا وہ کیا، آپ مین آف کمٹمنٹ ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے ق لیگی رہنما چوہدری سالک حسین کے وفاقی کابینہ کا حلف اٹھانے کی تصدیق کردی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اوکاڑہ میں پارٹی کا شیڈول پروگرام تھا میں وہاں موجود تھا، وہاں سے واپس آیا ہوں ایک دو دن میں حلف ہوجائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ بی این پی مینگل کے 2 وزراء اور ایک اور صاحب میرے ساتھ حلف اٹھائیں گے۔اس پر اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا چوہدری سالک حسین بھی شہباز شریف کی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے، جس پر میاں جاوید نے جواب میں کہا کہ جی، انشاء اللہ، بالکل۔
[…] جاوید چوہدری اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔میں نے سالک حسین سے پوچھا ’’چودھری پرویز الٰہی کو جب آسانی کے ساتھ […]