بھارتی کرکٹر لوکیش راہول سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی کے لیے تیار
ممبئی (مسائل نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کے ایل راہول کی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول اس سال کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہیں۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کا اداکارہ اتھیا شیٹی کے ساتھ دیرینہ تعلق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔
- Advertisement -
تین سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے والی جوڑی تقریباً ایک سال قبل ہی اپنے تعلقات کو منظر عام پر لائی تھی۔ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کے سلسلے میں دونوں خاندانوں نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل دونوں شادی کرلیں گے ، فی الحال شادی کی تاریخ اور مقام کے حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔