MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان

0 186

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.