MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ صوبے میں عوام کو سماجی خدمات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہی گی

0 312

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی (مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان نارتھ سبی سکاوٹس اور میوند رائفلز کے اشتراک سے دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کیلئے نادرا (NADRA)موبائل وین کا انتظام کیا گیا ۔ قومی شناختی کارڈز سے محرومی کے باعث مقامی افراد قومی تعمیر و ترقی اور گورنمنٹ کے فلاحی پروگرامز میں اکثر نظر انداز ہوجاتے تھے ۔ مقامی آبادی کے اصرار کو مدنظر رکھتے ہوئے سبی سکاوٹس اور میوند رائفلز نے نادار حکام کو نادرا موبائل وین کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی جس پر نادرا انتظامیہ نے عمل کرتے ہوئے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر شناختی کارڈ کے اجراء کو ممکن بنا دیا۔ موبائل رجسٹریشن وین سروس کی سہولت سے مقامی افراد بشمول خواتین نے استفادہ حاصل کیا ۔
مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ سبی سکاوٹس، میوند رائفلز اور نادرا حکام کا شکریہ ادا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.