MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان لوگوں سے کتے کی طرح برتاؤ نہ کریں منحرف رکن پی ٹی آئی نور عالم خان پھٹ پڑے

1 551

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لوگوں سے کتوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی عزت کریں اور وزیراعظم انہیں ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کریں۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کوئی رکن اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ ڈالے، ابھی تک میں پاکستان تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ہوں۔چند روز قبل نور عالم زیب نے الزام عائد کیا تھا کہ ان

- Advertisement -

کے خاندان والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اگر میرے گھر والوں کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار حکمران ہوں گے۔نور عالم خان کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ جیسے بینظیر بھٹو اور بشیر بلور کے ساتھ ہوا تھا ویسا ہی تمھارے ساتھ ہو گا۔یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے جن 14 منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ان میں پشاور سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان بھی شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.