MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نسیم شاہ کی ننھی مداح سے ملاقات ، بچی خوشی سے رو پڑی

0 239

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ننھی مداح سے ملاقات کی اس دوران بچی خوشی سے رو پڑی۔

تماشائیوں میں کھڑی ننھی فین نسیم شاہ کا سکیچ بناکر کوئٹہ اور پشاور کے میچ میں آئی تھی۔ننھی فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کیلئے نسیم شاہ کو سٹینڈ کے پاس لے گئی۔نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی،فاسٹ بولر نے فین کو سکیچ پر آٹو گراف دیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

- Advertisement -

یادرہے کہ گزشتہ روز کو پی ایس ایل کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔کوئٹہ کی جانب سے افتخار احمد 50، سرفراز احمد 39 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور کی جانب سے عثمان قادر نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں پشاور نے ہدف 18.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.