اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر فوادچوہدری نے سوئس سیکرٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاو¿نٹس کی کہانی۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن غریب ممالک کا بڑا مسئلہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاونٹس کی کہانی۔ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو۔
- Advertisement -
انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ممالک کااہم ترین مسئلہ ہے۔ وزیراعظم کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مسائل پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔وزیراعظم کہتے رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ممالک کے اس استحصال کو روکیں۔ اب سارے منی لانڈرر اتحادبنارہےہیں۔