MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی: سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، ریسکیو آپریشن جاری

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گل پلازہ کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جہاں سے مزید 2 لاشوں کے کچھ حصے ملے ہیں جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی ہے جب کہ دیگر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی لاپتا شخص ہے اس وقت تک عمارت کو نہیں گراسکتے اور جب سب مکمل ہو جائے گا تب پوری عمارت کو گرائیں گے۔

جاوید کھوسو کا کہنا تھاکہ برابر میں موجود رمپا پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا ہے، ایس بی سی اے سے رمپا پلازہ کے نقشے اور دیگر چیزیں مانگی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.