MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی حکومت مبینہ طور پر عالمی سازش کے تحت ہٹانے کا معاملہ، سپریم کورٹ نے بڑا قدم اٹھا لیا

1 331

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سپریم کورٹ نے عمران خان کی مبینہ طورپر حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کی انکوائری کیلئے دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کردیں کردیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیمبر اپیلوں کی سماعت جسٹس سردار طارق مسعود 24 جنوری کو کریں گے۔ درخواستوں گزاروں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے بین الاقوامی سازش کے ذریعے مبینہ طورپر عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کیں تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوے انہیں واپس کر دیا تھا جس پر درخواست گزاروں نے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کردی تھیں جنہیں اب سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی عدم تعیناتی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.