MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوہدری پرویزالہٰی پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوارہوسکتے ہیں،ترجمان وزیراعظم کا اہم بیان آگیا

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم محمدشہبازشریف کے ترجمان فہد حسین نے کہاہے کہ چوہدری پریزالہٰی پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوارہوسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کی طرف سے پنجاب کی صورتحال کے بارے میں پوچھاگیا کہ کیا پرویزالہٰی پی ڈی ایم کی طرف سے وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوسکتے ہیں تو ترجمان وزیراعظم فہدحسین نے کہاکہ اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہ سکتا۔انہوں نے کہاکہ تمام آپشن ان دی ٹیبل ہیں کیونکہ اس ٹائم جو ڈیسکشنزہورہی ہیں وہ پبلک کم زنش کی تو نہیں ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ تمام ترآپشن جوہیں ان پر غورہوگااور جو اس موقع کی مناسبت سے بیسٹ آپشن ہوگا وہ ایکسرسائز ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اگرسارے آپشن اسٹیبل پرہوں تو پھریہی فائدہ ہوتاہے کہ تمام چیزوں پربحث ہوتی ہے اور کیا ہوسکتاہے اور میرے خیال میں یہی اچھی سیاست ہے۔انہوں نے بتایاکہ اگرآئین اورقانون کے مطابق رہ کرآپشن ایکسرسائز ہوں جو ابھی تک ہورہے ہیں،اس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آج عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے۔ملاقات میں پی ٹی آئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.