MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نازیہ حسن کے شوہر کا زوہیب حسن کیخلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر

0 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ مرحومہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے اہلیہ کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف لندن میں ہتک عزت کا مقدمہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے

- Advertisement -

بھائی زوہیب حسن کی جانب سے ان پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی اور انہیں نفرت انگیزی کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ ڈیڑھ برس قبل زوہیب حسن نے ہمشیرا کی 22 ویں برسی کے موقع پر اپنے بہنوئی پر نازیہ کی موت سے متعلق سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نازیہ حسن کے جسم سے زہر کے شواہد نہیں ملے تھے جبکہ زوہیب حسن نے نازیہ کی موت کو غیر فطری قرار دیا تھا تاہم گلوکارہ کے شوہر اشتیاق بیگ کئی مرتبہ اہلیہ کے بھائی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرچکے ہیں۔ خیال رہے کہ نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی موجود ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.