MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ہم نے نوا ب اسلم رئیسانی کوجمعیت علماءاسلام میں شمولیت کی دعوت دی ہے فیصلہ انہوں نے کرنا ہے ، مولانا فضل الرحمن

14 671

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خلاف دھرنے کے حوالے سے چاروں صوبوں کی قیادت کے رابطوں میں ہے عوام کو نجات دلائینگے امریکہ نے افغانستان میں شکست کھائی انہیں اپنے ظلم کا جواب دینا ہوگا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ2018کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی افغانستان کے وزیر خارجہ نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا سو ہم مل لیے ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو ساراوان ہاﺅس میں چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

- Advertisement -

اس موقع پر جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری صوبائی امیر مولانا عبدالواسع ،رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی، مولانا سرور ندیم، دلاور خان کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم خان رئیسانی کا تعلق بلوچستان کے اہم سیاسی وقبائلی گھرانے سے ہے نواب صاحب انتہائی جان دیدہ آدمی ہے وہ ملک اور بلوچستان کی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں انہوں نے آج جو چائے پلائی اس میں بہت زیادہ مٹھاس تھاصحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وہ طالبان کے سیاسی حامی ہیں وہ دنیا کے پیچھے نہیں چلتے کہ ہم امریکہ کے غلام پرویز مشرف جیسے نہیں ہیں بلکہ ہم طالبان کے ساتھ اصولوں پر مبنی تعلقات رکھتے ہیں افغانستان کے وزیر خارجہ نے مجھ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا سو ہم مل لیے امریکہ نے جن طالبان کو سقوط کے وقت دہشت گرد قرار دیا اور انہیں جنیوا انسانی حقوق کے چارٹر میں نہ آنے کا کہا انہی کے ساتھ امریکہ نے مذاکرات کیے اور اب افغانستان میں طالبان کی حکومت ہے وہ ایک ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان آئے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.