MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پیراشوٹ کے ذریعے جو لوگ آتے ہیں وہ ملک کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے،اسد اللہ بلوچ

0 339

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر زراعت وبلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )کے جنرل سیکرٹری میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق وبلوچستان کے زمینداروں کے لئے 50 ارب روپے کے زرعی پیکج کا اعلان کرے جس سے صوبے میں زرعی انقلاب بر پا ہو جائیگا بلوچستان کی سر زمین ہماری ماں ہے لہذا ہم سب کو اس سے پیار اور محبت کرنا چا ہئے اگر یہ جذبہ سب کے دلوں میں ہو تو وہ دن دور نہیں جب بلوچستان کا شمار ترقی یافتہ علاقوں میں ہو گا اس ملک کا مستقبل جمہوریت ہے مارشل لا نہیں جمہوری عمل میں لو گوں کی رائے کا احترام کیا جا نا چا ہئے پیراشوٹ کے ذریعے جو لوگ آتے ہیں

- Advertisement -

وہ ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ایگریکلچرز آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلب برادری سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سب کو اپنے ذمہ داریوں کا احساس ہونا چا ہئے تب ہی ہم اس صوبے کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ملک اور قوم کو خوشحالی بنانے کیلئے سب کو ساتھ مل کر چلنا ہو گا جس کے لئے ضروری ہے

کہ ہمیں قومیت، لسا نیت او رمذہب سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ74 سال گزرنے کے باوجود ہم ایک قوم نہیں بن سکے ہیں اور آج بھی پنجابی، بلوچی، پشتون، سندھی قوم میں تقسیم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ذمہ داریاں ماسٹر مائنڈ اور ملک چلانے کیلئے حکمت عملی بنانے والوں کی بھی ہے لیکن آج تک نا انصافیاں جاری ہے اور انصاف نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں انہیںمجھے دوست بنانے کیلئے سلیقہ نہیں آیا اور لوگوں کو خاموش کرنے کا جو انداز ہے وہ ہٹلر نما ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.