MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عاطف اسلم اور ماہر ہ خان دس سال بعد اداکاری کے لئے تیار

2 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لئے تیار ہیں۔عاطف اسلم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر اپنے نئے آنے والے گانے کی ایک مختصر جھلک شیئر کی۔گلوکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے نئے گانے کے ٹیزر کو انجوائے کریں کیونکہ یہ بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے۔

- Advertisement -

اس کے ساتھ ہی عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کے اس نئے گانے میں ان کے ہمراہ صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان بھی جلوہ گر ہوں گی اس نئے گانے کا نام”اجنبی“ہے۔ماہرہ خان اور عاطف اسلم کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے مداح کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور وہ بے صبری سے اس نئے گانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.