راولپنڈی (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور کو لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے،اب ان کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی،ن لیگ کی سیاست کواُن کے شہرلاہورمیں دفن کر دیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔
یاد رہے کہ وزیراعلٰی پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی اتحادی حکومت پنجاب اسمبلی سے اپنے وزیر اعلٰی کو اعتماد کا ووٹ دلوانے میں کامیاب ہو گئی۔
چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کیلئے 186 ووٹ پڑے۔
- Advertisement -
اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اجلاس کے دوران ووٹنگ ختم ہونے کے بعد اعلان کیا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کو اعتماد کے ووٹ کیلئے کل 186 ووٹ ملے،یوں چوہدری پرویز الہٰی پنجاب کے وزیر اعلٰی برقرار رہنے میں کامیاب ہو گئے۔ اعتماد کے ووٹ کیلئے ووٹنگ سے قبل پنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی پر اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کی گئی، دوران اجلاس اسمبلی میں ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔
اعتماد کے ووٹ کی قرارداد میاں اسلم اقبال اور راجہ بشارت کی جانب سے پیش کی گئی۔ اسپیکر سبطین خان نے کہا کہ آج اعتماد کے ووٹ کی قرارداد کے علاوہ کوئی بزنس نہیں ہوسکتا، ایوان میں پانچ منٹ کے لیے ایوان سے باہر موجود ارکان کو بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں۔ بعدازاں وقت مکمل ہونے پر ایوان کے دروازے بند کردیے گئے۔ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کی تعداد ایوان میں 187 ہے، ارکان چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے، ایک نوٹس دے کر اعتماد کے لیے رائے شماری کروائیں گے۔
[…] (مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا کہ […]