MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غضبناک بندروں نے انتقامی طور پر 250 کتوں کو بلندی سے گراکر مارڈالا

1 696

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مہاراشٹر(ویب ڈیسک ) بھارتی ضلع کے دو دیہاتوں میں جانوروں کے درمیان عجیب پرتشدد واقعات کا ایک سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس میں بندروں نے اب تک انتقام کے لیے 250 کتوں کو بلندی سے گرا کر ماردیا ہے۔مجل قصبے کے قریب چھوٹے دیہاتوں میں یہ واقعات اب بھی ہورہے ہیں۔ یہ علاقہ مہاراشٹرریاست کے ضلع بیڑھ کے قریب ہے۔

اب یہ حال ہے کہ ایک لاول نامی گاوں میں ایک بھی چھوٹا کتا نہیں بچا کیونکہ بندروں نے درجنوں کتوں کو مارا ہے جبکہ باقی خوفزدہ ہوکر بھاگ چکے ہیں۔ لیکن اب بندر اسکول کے بچوں کا پیچھا کرکے ان پر حملہ کررہے ہیں۔لوگوں نے کہا ہے کہ بندر کتوں کو دبوچ لیتے ہیں اور انہیں بلندی سے گراکر ماررہے ہیں اور صرف ایک ماہ میں 200 سے زائد کتے مارے گئے ہیں۔ اب بندر انسانوں کا پیچھا کرنے لگے ہیں

- Advertisement -

اور بالخصوص چھوٹے بچے سہمے ہوئے ہیں۔ ایک واقعے میں بندروں نے 8 سالہ بچے کو پکڑا اور زمین پر گھسیٹتے ہوئے دور تک لے گئے۔ جب لوگوں نے دھمکایا اور شور مچایا تو وہ اسے زخمی حالت میں چھوڑ کر رفوچکر ہوگئے۔سب سے پہلے کتوں کے ایک غول نے بندر کے ایک چھوٹے بچے کو گھیر کر قتل کیا۔

اس کے بعد بندر شدید غضبناک ہوئے اور کتوں کو چن چن کر بلندی سے نیچے گراکر ماررہے ہیں۔ اسطرح مرنے والے کتوں کی تعداد 250 ہوچکی ہے۔ یہ سارا منظردیکھ کرعوام پریشان اور بچے دہشت زدہ ہیں۔عوامی شکایات پر جنگی حیات کے ماہرین یہاں پہنچے لیکن وہ ایک بھی بندر کو پکڑ نہیں کرسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.