کراچی سے کویت بھیجے جانے والے کنٹینر سے 90 کلو ہیروئن پکڑی گئی
کراچی (مسائل نیوز) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے کویت بھیجے جانے کے لیے بک کروائے گئے کنٹینر سے 90 کلو ہیرون پکڑی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے خلیجی ملک کویت کے لیے بُک کروائے گئے کنٹینر سے 90 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جو انتہائی مہارت سے کنٹینر کے اندر چپھپائی گئی تھی تاہم اے این ایف کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی مقدار برآمد کرلی اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کویت بھیجی جانے والی 90 کلوسے زائد ہیروئین کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
حال ہی میں کویت ایئرپورٹ پر ہیروئن سمگل کرنے والے پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا کیوں کہ کویت ایئرپورٹ پر معائنہ کے دوران پاکستانی مسافر سے 70 گرام ہیروئن پکڑی گئی، ایئرپورٹ پر ایئر کارگو کسٹمز نے مسافر سے ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا۔
اسی طرح کویت میں چرس سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا ایک ہندوستانی شخص بھی ہوائی اڈے پر پکڑا گیا، محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الفہد نے بتایا کہ ملزم سے چرس کے تقریباً 49 پیکٹ پکڑے گئے جن کا وزن ایک کلو ہے، چرس کو کپڑوں کے اندر چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔
- Advertisement -
قبل ازیں کویت میں ڈیزل چوری کے الزام میں بھی 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا، ایک آئل کمپنی میں کام کرنے والے 2 پاکستانی ٹینکر ڈرائیوروں پر تقریباً 4 ہزار لٹر ڈیزل چوری کرنے کا الزام ہے اور یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب صبیہ کے علاقے میں ایک آئل فیلڈ کے سپروائزر کو ڈیزل کی کمی کا شک ہوا جو فیلڈ میں خصوصی مشینوں کو چلانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ، اس ڈیزل کی چوری کا الزام 2 پاکستانی ڈرائیوروں پرلگایا گیا جو کمپنی میں ٹینکر ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے، اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے یہ کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔