MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تباہ حال معیشت اور گورننس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے

0 209

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تباہ حال معیشت اور گورننس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آپریشن رجیم چینج کے نتیجے میں سات ماہ کے عرصہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے، قبائلی علاقوں میں جہاں سب سے زیادہ فوکس کرنا تھا وفاقی حکومت نے فنڈز ہی روک دئیے، حکمران نیرو کی طرح بانسری بجانے میں مصروف ہیں اور تباہ حال معیشت اور گورننس اس ملک میں نئی تباہی لا رہی ہے۔

- Advertisement -

دوسری طرف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کریڈٹ ڈیفالٹ کا خدشہ 5 فیصد سے بڑھا کر 75 فیصد دکھانے والوں سے غلطی ہوئی، دعویٰ کیا گیا کہ قرضہ واپس نہ کرنے کے خطرات 75 فیصد تک ہوگئے ہیں، پاکستان 5 دسمبر کو سکوک بانڈ کی ایک ارب ڈالر ادائیگی کرے گا، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام ہورہا ہے، سیاسی بنیادوں پر ڈیفالٹ کی افواہیں پھیلائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مینج ایبل ہے اور اس پر نظر رکھی ہوئی ہے، ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 31 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 40 کروڑ ڈالر ہوگا، سال کے آخر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تقریباً 7 ارب ڈالر ہوگا، خدشہ تھا کہ سال کے آخر تک کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12ارب ڈالر ہوگا۔ وزیر خزانہ نے نیوز کانفرنس میں مزید کہا کہ ملک میں ایندھن کے ذخائر کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان میں پیٹرولیم اور ڈیزل کے ذخائر کی وافر مقدار میں موجود ہے، پاکستان وقت پر سکوک بانڈ کی ادائیگی کرے گا،پاکستان نے ادائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا اور نہ ہی کرے گا، پاکستان دسمبر کے پہلے ہفتے میں یوروبانڈ کی وقت پر ادائیگی کرے گا، آنے والی ادائیگیوں کیلئے بھی انتظام کرلیا ہے، پاکستا ن کے رسک فیکٹر سے متعلق بے بنیاد باتیں نہ پھیلائی جائیں، افواہ میں سیاسی بیک گراوٴنڈ نظر آرہا ہے، غیرذمہ درانہ رویہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.