مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اسلام آباد (مسائل نیوز)معروف عالم دین و مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ دارالعلوم کراچی میں ادا کردی گئی۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ان کے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی کی امامت میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور طالبِ علموں نے شرکت کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور رہنما انیس قائم خانی، مولانا اورنگزیب فاروقی اور امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔