MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان تحریک انصاف کا صدر عارف علوی کے ذریعے حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات کا اعتراف

5 333

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اعتراف کیا ہے کہ صدر عارف علوی حکومت کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ایک انٹرویو کے دوران دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی نوعیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے حکومت سے مذاکرات ہو رہے ہیں اور یہ مذاکرات صدر عارف علوی کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت قبل از وقت انتخابات کرانے پر راضی ہوتی ہے تو پی ٹی آئی باضابطہ بات چیت کے لیے تیار ہے، اگر وہ اس پر آمادہ ہیں تو ہم ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کے انتخابات کے بارے میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں حکمران جماعت کے رہنما اس معاملے میں ایک پیج پر نہیں ہیں، احسن اقبال کہہ رہے ہیں کہ الیکشن 6 سے 8 ماہ میں ہوں گے جبکہ رانا ثنا اللہ کچھ اور کہہ رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کا لانگ مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔یاد رہے کہ فواد چوہدری کا یہ بیان ان کی پارٹی کے سربراہ عمران خان کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لانگ مارچ اکتوبر سے آگے ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور مجاہد علی […]

  2. […] نیوز) ایم کیو ایم کے بعض منتخب نمائندوں نے سندھ میں پاکستان تحریک انصاف سے اتحاد کی تجویز دیدی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایم […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے کو […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ […]

  5. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کا مقصد حقیقی آزادی اور غلامی سے نجات ھے جو […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.