کوئٹہ(مسائل نیوز)قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو (وزارت اعلیٰ) کا منصب بہت اہمیت کا حامل منصب ہے۔
- Advertisement -
صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے خطاب میں ملک سکندر نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے منصب کا تقاضا ہے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کرے۔
انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کے فرائض میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ عوامی مسائل اور مشکلات کیلئے فرنٹ لائن پر ہو۔