MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صرف مسلم کا محمدﷺ پہ اجارہ تو نہیں؛ دیکھیں ہندو لڑکی کی عشق محمدی ﷺ سے لبریز ویڈیو

0 131

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی (مسائل نیوز)بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باوجود ایک ہندو لڑکی نے نبی کریم محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا کھلے عام اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کا نمائندہ ہندو لڑکی سے سوال کرتا ہے کہ موجودہ حالات میں مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے کہنا بھی بعض اوقات قانونی کارروائی کا باعث بن رہا ہے تو اس پر وہ لڑکی دو ٹوک انداز میں جواب دیتی ہے کہ اگر ایسا ہے تو مجھ پر بھی مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ میں خود ایک پوسٹر کے ساتھ کھڑی ہوں جس پر لکھا ہے: “I Love Muhammad ﷺ”۔

- Advertisement -

لڑکی نے گفتگو کے دوران کہا کہ نبی محمد ﷺ صرف مسلمانوں کے نبی نہیں بلکہ وہ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے۔ انہوں نے ہمیشہ امن، سچائی اور انسانیت کا پیغام دیا۔

اس نے مزید کہا کہ نبی ﷺ نے مظلوموں کی مدد، سچائی پر قائم رہنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کی تعلیم دی۔ ان کے مطابق اگر کوئی غیر مسلم بھی مدد کا طلبگار ہو تو اسلام کا پیغام یہی ہے کہ سب سے پہلے اُس کی مدد کی جائے۔

ہندو لڑکی کا یہ مؤقف سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور بہت سے صارفین اسے مذہبی رواداری اور بین المذاہب احترام کی ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.