نشے میں مبتلا سینکڑوں نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں۔ منشیات فروش قوم کیلئے دشمن کی طرح ہی نہایت خطرناک ہیں،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری نے منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف کامیاب کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروری پولیس کا ایس ایچ او عتیق دشتی کی سربراہی میں ہزارہ ٹاون کے ماسٹر نالے اور منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کیخلاف کریک ڈاون خوش آئند ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نشے میں مبتلا سینکڑوں نوجوانوں کی زندگیاں داؤ پر لگ چکی ہیں۔ منشیات فروش قوم کیلئے دشمن کی طرح ہی نہایت خطرناک ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے تلے ہیں اور ہزاروں خاندان تباہ بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی وجہ سے نوجوان نسل نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے سے منشیات کے عادی افراد میں کمی ممکن ہے، مزید انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنا اور ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے سے نوجوان نسل تباہی سے بچ سکے گی ۔ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو منشیات فروشی کے گھناونے کردار میں ملوث کیا جارہا ہے۔ جس کے خلاف کارروائی ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہو نے کہا کہ ان عناصر کیخلاف کارروائیوں سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او تھانہ بروری عتیق دشتی آئندہ بھی ساج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پولیس کے ان اقدامات پر پولیس کا ساتھ دینا چا ہیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کیخلاف مزید کارروائی جاری رکھی جائیں۔
[…] (مسائل نیوز) سماجی رہنما کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹاون اور گردنواح میں نان بائیوں کی […]
[…] (مسائل نیوز) بروری تھانہ بروری کے ایس ایچ او عتیق دشتی کی قیادت میں ہزارہ ٹاون سے منشیات کے حوالے سے آگاہی […]