MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سی پیک کی کامیاب تکمیل کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرینگے چین نے بڑا اعلان کر دیا

0 612

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد( مسائل نیوز)چین نے ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مشترکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔سرکاری ریڈیو کے مطابق اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اس منصوبے کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور باہمی مفاد میں دوطرفہ عملی تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ چین وزیر اعظم عمران خان اور حکومت پاکستان کے عملی تعاون اور اس مقصد

- Advertisement -

کیلئے مثبت کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.