MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب حکومت بچانے کا مشن،آصف زرداری آج پھر چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین پنجاب کی سیاست میں پھر اہمیت اختیار کر گئے۔ سیاسی حلقوں میں سب کی نظر چوہدری شجاعت حسین کے وزیر اعلٰی پنجاب کے انتخاب کے فیصلے پر لگ گئی ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان آج پھر ملاقات ہو گی۔
ملاقات چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر ہو گی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آصف علی زرداری حمزہ شہباز کی حکومت کو بچانے کیلئے چوہدری شجاعت حیسن کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
دونوں رہنماوں کی ڈیڑھ گھنٹہ ملاقات جاری رہی،جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

آصف علی زرداری نے جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بھی بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 178 ہوگئی ہے۔ جبکہ اس کے اتحادی مسلم لیگ ق کے پاس 10 ارکان ہیں۔ دونوں جماعتوں کے مجموعی طور پر 188 ارکان ہیں۔ دوسری جانب چار نشستیں جیتنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد 168 ہوگئی اور اس کے اتحایوں میں پیپلز پارٹی کے 7 ارکان، ایک رکن راہِ حق پارٹی اور تین آزاد ارکان شامل ہیں، یوں حمزہ شہباز کو 179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے، جبکہ رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار غیر فعال ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں (ن) لیگ کے 2 ارکان کے استعفوں کے بعد اس وقت بھی 2 نشستیں خالی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.