MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رونا ہوا ہے باجی کو کورونا نہیں، ایک میٹنگ میں آنسوئوں سے روئی ہیں، شہباز گل کا دعویٰ

1 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہاہے کہ رونا ہوا ہے باجی کو کورونا نہیں، رات ایک میٹنگ میں وہ آنسوئوں سے روئی ہیں، اس اجلاس میں باجی کے چچا بھی تھے، رات 11 بجے کے قریب وہ میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے

- Advertisement -

برخاست ہوئی۔ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ چیف سیکرٹری ایماندار آدمی ہیں لیکن ڈرپوک ہیں، رائوسردار اور چیف سیکرٹری کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ان کو بغیر مراعات کے ریٹائر کیا جائے، ان کی نسلیں یاد رکھیں، ایسے کرداروں کے خلاف آواز بلند کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کیا آرٹیکل 6 کی بات صرف سیاست دانوں پر لگنے کی ہو گی، کیا آئین سب پر لاگو نہیں ہوتا؟ عمران خان لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گے، ہمیں جلد از جلد عام انتخابات چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ آپ کے لیے اور ملک کے لیے بھی بہتر ہے کہ جلدی الیکشن کی طرف جائیں، آئی جی پنجاب رائوسردار کو فون کر کے کہا تھا کہ اپنا ایڈریس دیں، گاڑی آپ کے ہی نام کر دیتا ہوں، میری گاڑی کے حادثے میں ایک جعلی آدمی نے معافی مانگ لی۔دھاندلی تو نمبروں میں نظر آ رہی ہے، سجدے کے علاوہ ساری اطاعت عدالت کے لیے ہے، اگر پارلیمنٹ کے معاملے میں عدالت نے نہیں جانا تو قاسم سوری والے فیصلے پر بھی نظر ثانی کریں۔انہوںنے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے سیاست میں عمل دخل کرنا ہے تو آئینی طریقہ بنا لیں، نہیں تو آئین کو فالو کرنا ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کی قلت کے باعث کورونا، ڈینگی سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مشکلات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.