MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا لاہور میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے لاہور میں سیاسی میدان سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شاہ محمود قریشی آج لاہور پہنچیں گے۔فواد چوہدری اور اسد عمر بھی لاہور پہنچ کر مشاورتی ملاقاتیں کریں گے۔جب کہ عمران خان بھی لاہور پہنچیں گے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی آج لاہور پہنچیں گے۔تحریک انصاف کی قیادت وزارت اعلیٰ کے انتخاب تک لاہور میں قیام کرے گی۔پی ٹی آئی مرکزی رہنما آج پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما لاہور میں پرویز الہیٰ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے بھی مسلم لیگ ن کی طرز پر اپنے ایم پی ایز کو گلبرگ ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم پی ایز کو ہوٹل میں ٹھہرانے کیلئے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں بکنگ کرلی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹل میں منتقل ہوجائیں گے،اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔ یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے وزیرا علی پنجاب کے نامزد امیدوار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پریس کانفرنس میں خوب طنز کے تیر برسائے اور کہا کہ یہ الیکشن میں بری طرح ناکام ہوئے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔
حمزہ شہباز اس قبل ہی نہیں کہ سیاست کریں۔ ن لیگ نے پہلا ہی چہرہ دکھایا تھا،ہم حیران تھے کہ حمزہ شہباز کیسے خاموش ہیں ۔ پرویز الہی نے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بیان دیا گیا کہ ہم 5 بندے ادھر ادھر کر دیں گے،یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ بنایا،لیکن اب انکے قابو نہیں آ رہا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.