پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اپنے ایم پی ایز کو گلبرگ ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ
لاہور (مسائل نیوز) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے اپنے ایم پی ایز کو گلبرگ ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹل میں منتقل ہوجائیں گے،تمام ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے بھی مسلم لیگ ن کی طرز پر اپنے ایم پی ایز کو گلبرگ ہوٹل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم پی ایز کو ہوٹل میں ٹھہرانے کیلئے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں بکنگ کرلی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن ارکان آج رات ہوٹل میں منتقل ہوجائیں گے،اپوزیشن ارکان پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب تک ہوٹل میں ہی قیام کریں گے۔ یاد رہے تحریک انصاف کی جانب سے وزیرا علی پنجاب کے نامزد امیدوار اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے پریس کانفرنس میں خوب طنز کے تیر برسائے اور کہا کہ یہ الیکشن میں بری طرح ناکام ہوئے اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے۔
حمزہ شہباز اس قبل ہی نہیں کہ سیاست کریں۔ ن لیگ نے پہلا ہی چہرہ دکھایا تھا،ہم حیران تھے کہ حمزہ شہباز کیسے خاموش ہیں ۔ پرویز الہی نے وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے بیان دیا گیا کہ ہم 5 بندے ادھر ادھر کر دیں گے،یہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ بنایا،لیکن اب انکے قابو نہیں آ رہا۔
رانا ثنا جیسے لوگ غلط کام لیتے ہیں، جبکہ رانا ثناء اللہ اداروں کو ہمارے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اچھا بیان دیا کہ ہم الیکشن ہار گئے۔ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے مفتاح اسماعیل کا مفتا لگا ہوا ہے،ابھی بھی انہیں آئی ایم ایف سے کچھ نہیں ملا ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے الزام لگاتے ہوئے کہا اوورسیز پاکستانی کو اٹھا کر لئے گئے اور کہتے ہیں میرے خلاف بیان دو۔
دوسری جانب وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان سابق صدرآصف زرداری، سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی، ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ سمیت باقی جماعتوں کے رہنماؤں نے شریک ہوئے۔
اتحادی جماعتوں نے قرار دیا کہ قبل ازوقت انتخابات بہتر آپشن نہیں ہے، اس سے عوامی اور معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی پوری کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے تحریک انصاف کے نااہل ارکان کی نشستوں پر17جولائی کو پنجاب کے 20 انتخابی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، انتخابات میں 15 نشستیں تحریک انصاف، 4 مسلم لیگ ن اور ایک نشست آزاد امیدوار نے جیتی ہے۔
[…] (مسائل نیوز) پی ٹی آئی اور ق لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ […]