آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پھر ناکام ہو گئے، وجہ کیا سامنے آئی؟
اسلام آباد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور معاشی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے تازہ مذاکرات پھر ناکام ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستانی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر مذاکرات کئے مگر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ وزارت خزانہ اور معاشی ٹیم اس کوشش میں ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نواں اقتصادی جائزہ مکمل کر لیا جائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دو روز قبل آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات کئے ہیں جس کے دوران انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے معاہدے کی طرف پیش رفت کی جائے۔
- Advertisement -
جیل سےرہائی کےبعد سابق وزیراعظم سےملنےوالے27 پی ٹی آئی کارکن دوبارہ گرفتار
آئی ایم ایف بضد ہے کہ اس کی عائد کردہ تمام شرائط پہلے پوری کی جائیں، وفاقی حکومت کو ایکسٹرنل فنانسنگ سمیت جو اقدامات اٹھانے تھے، ان پر عملدرآمد کی ہدایات دی گئی ہیں اور عالمی مالیات ادارے کو پاکستانی وفاقی بجٹ پر بھی تحفظات ہیں جن کے سبب اسحاق ڈار کیساتھ مذاکرات کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حالیہ مذاکرات سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو بھی آگاہ کیا ہے اور مختلف ممالک کے سفیروں سے بھی ملاقاتیں کر کے تازہ صورتحال سے آگاہ کر دیا۔