MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میٹا نے آواز سن کر ترجمہ لکھنے والا ٹول ’وائس باکس‘متعارف کرادیا

1 478

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میٹا نے آواز سن کر ترجمہ لکھنے والا ٹول ’وائس باکس‘متعارف کرادیا

فی الحال یہ الٹا کام بھی کرسکتا ہے یعنی شامل شدہ ٹیکسٹ کو آڈیو میں ترجمہ کرتا ہے۔ تاہم اسے مختلف طریقوں اور موڈ وغیرہ میں اس کی آواز سن سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکسٹ سے آڈیو ترجمے کو بہت اچھی سطح پر بدلتا ہے لیکن اس میں ڈیٹا ان پٹ اور لرننگ کم درکار ہوتی ہے۔

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اگرچہ اس کی افادیت کی مزید آزمائش جاری ہے لیکن وائس باکس دیگر بہت سے کام بھی کرسکتا ہے۔ یہ پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو سے بلند معیار کے آڈیو کلپس بناسکتا ہے۔

مثلاً اگر آپ نے کسی جگہ کوئی اہم بات ریکارڈ کی ہے اور پس منظر میں گاڑیوں کے ہارن اور شور وغیرہ ہے تو وائس باکس انہیں ہٹاکر بہترین آڈیو فائل پیش کرسکتا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے مرحلے میں وائس باکس انسانی لہجے کے مزید قریب ہوجائے گا۔ اس طرح مشین سے تیارکردہ آواز کو قدرے حقیقی اور انسانی روپ دے سکے گا۔

فی الحال یہ چھ زبانوں تک ہی محدود ہے اور مستقبل میں اسے مزید وسیع کیا جائے گا۔

آخرکار اسے میٹاورس کے ورچول کرداروں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ شاید یہی کچھ میٹا چاہتا بھی ہے۔

دوسری جانب بصارت سے محروم افراد اپنے دوستوں کے لکھے گئے ٹیکسٹ میسج کو ان ہی کی آواز میں سن سکیں گے۔

ان سب خواص کی بنا پر وائس باکس کو بہت سے اہم کاموں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بعض ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے جعلی ویڈیو، آوازوں اور کرداروں کا ایک نیا دروازہ بھی کھلے گا۔ تاہم اس کی افادیت وقت ہی بتائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میٹا نے آواز سن کر ترجمہ لکھنے والا ٹول ’وائس باکس‘م… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.