MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں حائل دشواریوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے،میر جان محمد جمالی

3 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں حائل دشواریوں کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے. صوبے کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں صورتحال کی بہتری کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا. ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان کے ساتھ درپیش مشکلات اور آئندہ کا لائحہ عمل سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موجود یونیورسٹیوں اور ان کیکیمپسز کو ضروری سہولیات کی فراہمی، تعلیمی ماحول کو پروان چڑھانے اور درکار وسائل کو بڑھانے کیلئے مالی طور مستحکم کرنے کیلئے حکومت کو بروقت اقدامات اٹھانے چاہیے. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے وائس چانسلر صاحبان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی بات کریں گے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں اگر بجلی کے نظام میں سولر سسٹم میں منتقل کر دیا جائے تو توانائی کی ترسیل میں تسلسل اور اخراجات میں قابل ذکر کمی کو یقینی بنایا جا سکے گا. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے نتیجے میں یونیورسٹیوں میں انتظامی تبدیلی سے متعلق بلوچستان اسمبلی سے منظور کیے گئے ایکٹ کا جائزہ لینے کے عمل میں وائس چانسلر صاحبان اور دیگر اعلیٰ حکام کی آراء کو شامل کیا جائے گا. جائزہ اجلاس کے شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کے نتیجے میں کئی اہم فیصلے کئے گیے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے […]

  2. […] (مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی اور پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیر محمد پاچاجی نے […]

  3. […] (مسائل نیوز) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے پشتون قوم کو اپنے کلچر ڈے کے موقع پر مبارکباد دیتے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.