MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چئیرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کا کہنا ہے کہ ہماری چئیرمین سینیٹ کے لیے ڈیمانڈ نئی نہیں ہے، یہ ایک طے شدہ معاملہ ہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، چئیرمین سینیٹ ہمارا حق بنتا ہے۔
پیپلز پارٹی نے اپنے حصے سے زائد کا مطالبہ نہیں کیا، گورنر پنجاب کے عہدے کی ہماری پہلے سے ڈیمانڈ تھی اور یہ طے تھا ، اگر اس میں کوئی تعطل آیا بھی ہے تو ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ اتحادی جماعتوں کے کچھ ایشوز ہیں، مگر وہ ڈیڈ لاکج نہیں بنیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا تھا جس پر پی پی قیادت کی جانب سے سخت ردِعمل آیا۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحاد مشکلات کا شکار ہو گیا اور اتحادی جماعتیں وزارتوں کا فیصلہ نہ کر سکیں، ن لیگ کی غیر واضح پالیسی وفاقی کابینہ کے اعلان میں رکاوٹ بن گئی۔ پیپلز پارٹی سے وعدہ کے بعد ن لیگ پنجاب کی گورنر شپ سے کترانے لگی،ن لیگ نے چئیرمین سینیٹ کے لیے اسحاق ڈار کا نام تجویز کیا،اسحاق ڈار کا نام تجویز کرنے پر پی پی قیادت نے سخت ردِعمل دکھایا۔
راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین یوسف رضا گیلانی بن جائیں مگر عدالت سے فیصلہ کر لیں۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ حیران ہیں پہلے گورنر، اب چئیرمین سینیٹ پر کہتے ہیں عدالت سے فیصلہ لیں، مولانا نے بھی پہلے ڈپٹی اسپیکر کے لیے شاہد اختر کا وعدہ کیا اب ن لیگ ڈپٹی اسپیکر کے لیے بھی اپنے امدیوار کی بات کر رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا تمام اتحادیوں کو تحریک انصاف سے توڑ کر لائے اور ہم ہی گارنٹر رہیں، ن لیگ دل بڑا کرے اور جس سے جو وعدہ کیا ہے وہ وہ پورا کرے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے کہا آئینی عہدے دیں تو ن لیگ نے کہا نہیں کابینہ میں آئیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کر کے انہیں کابینہ میں شامل ہونے پر رضامند کر لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.