راولپنڈی (مسائل نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ گیریژن کے اسلحہ شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
- Advertisement -
ترجمان پاک فوج کے مطابق اسلحہ شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کو مؤثر طریقے اور بروقت اقدامات سے پھیلنے سے روکا گیا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔