MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یمن میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش

0 257

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)خانہ جنگی سے متاثرہ ملک یمن کے صوبے البیضاء میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی ایک آنکھ تھی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق یہ ایک بیماری ہے جس کا نام ’سائکلوپیا‘ (cyclopia) ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق البیضاء صوبے کے علاقے رداع شہر کے الہلال الطبی اسپتال میں جنم لینے والے اس بچے کے چہرے پر ایک آنکھ کا سوراخ اور ایک بصری رگ تھی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچہ پیدائش کے 7 گھنٹوں بعد فوت ہوگیا۔یمن سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی کریم زارعی نے مذکورہ بچے کی تصویر پوسٹ کی، انہوں نے

- Advertisement -

لکھا کہ تقریبا 5 صدیوں میں دنیا بھر میں صرف 6 ایسے بچے پیدا ہوئے ہیں جن کی ایک آنکھ تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.