MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشاور زلمی کی شاندار باؤلنگ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

- Advertisement -

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے افتخار احمد 50 اور اوڈین اسمتھ 25 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔ کپتان سرفراز احمد 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جیسن روئے 14، مارٹن گپٹل 12 اور محمد نواز 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عثمان قادر نے 2 جبکہ ارشد اقبال اور جیمز نیشم 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.