MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا، فواد چوہدری

4 196

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پنجاب کے 70 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدالتی فیصلے پر ردِعمل دیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر اور الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کے استعفی قبول کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اسپیکر فوری طور پر نئے لیڈر آف اپوزیشن کے تقرر کا عمل شروع کریں، تحریک انصاف کے ممبران کی تعدداد اب اسمبلی میں تمام جماعتوں سے زیادہ ہے۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے ایم این ایز کی حد تک ضمنی الیکشن بھی روکنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کے نوٹیفکیشن کی حد تک معاملہ 7 مارچ کو سنا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مزید مستعفی ارکانِ اسمبلی نے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد عمر سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں مو قف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے استعفیٰ منظور کرنے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے استعفیٰ منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کیا۔پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان نے استدعا کی ہے کہ عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔نجی ٹی وی […]

  2. […] نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کی تاریخ دینے کے سنگل بنچ فیصلے کیخلاف […]

  3. […] نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کل ہی گرفتاری […]

  4. […] نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے 2013 میں (ن) لیگ کے ٹکٹ پر منتخب رکن صوبائی اسمبیل میاں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.