MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) ملک میں منظر عام پر آنے والی غیر مصدقہ آڈیو اور ویڈیوز کا معاملہ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو تفصلی خط لکھ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے خط میں گزشتہ سال اکتوبر میں جعلی آڈیوز اور ویڈیوز سے متعلق دائر آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی۔

- Advertisement -

جبکہ معزز ججز سے آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت تحفظ کیلئے اقدامات کی بھی استدعا کی گئی،سابق وزیراعظم نے 8 اہم ترین سوالات بھی خط میں اٹھائے۔ عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی ماہ سے مشکوک اور غیر مصدقہ آڈیو اور ویڈیوز کا سلسلہ جاری ہے،حال ہی میں سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور سپریم کورٹ کے معزز جج کی گفتگو پر مبنی مبینہ آڈیو جاری کی گئی۔
واضح ہو چکا ہے کہ عوام معمول کے تحت خفیہ نگرانی اور ریکارڈنگز کا نشانہ بن رہے ہیں،ریکارڈنگز کو مرضی کے مطابق اس میں ردوبدل کر کے منظر عام پر لانے کا سسلسلہ جاری ہے۔ خط میں کہا گیا شواہد ہیں کہ جعلی اور غیر مصدقہ،آڈیوز اور ویڈیوز سے تنقیدی آوازوں کو دبانا مقصود ہے،مجھ سمیت کئی سرکاری شخصیات اور عام افراد جعلی لیکس کا نشانہ بن چکے ہیں۔
مبینہ آڈیو اور ویڈیوز موجودہ اور سابق حکومتی شخصیات اور عام افراد کی گفتگو پر مبنی ہے،آڈیو،ویڈیوز کو ڈیپ فیک سمیت دیگر جعلی طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ چند ماہ پہلے بعض ایسی آڈیو سامنے آئی تھیں جو وزیراعظم آفس سے متعلق تھیں،آڈیوز سے تاثر ملتا ہے کہ وزیراعظم،ہاؤس کی ریکارڈنگز کرنا معمول تھا۔ عمران نے خط میں کہا کہ ایوان وزیراعظم بلاشبہ ریاست کا حساس ترین ایوان ہے،ایوان وزیراعظم میں قومی حساسیت کے حامل معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ کون سا قانون خفیہ ریکارڈنگز کی اجازت دیتا ہے؟یہ بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ قانون اس خفیہ نگرانی اور ریکارڈنگز کی کیسے اجازت دیتا ہے،آئین کی خلاف ورزیوں میں ملوث افراد مزید جعلی مواد کو فروغ دے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.