MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور(مسائل نیوز)آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

او جی ڈی سی ایل نے اس نئی دریافت سے متعلق پی ایس ایکس انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کردیا۔

- Advertisement -

خط کے متن کے مطابق کوہاٹ میں بارگزئی فیلڈ میں ایکس ون کنوئیں سے یومیہ 3100 بیرل تیل ذخائر ملے، ناشپا بلاک کنوئیں سے یومیہ 8.15ملین مکعب فٹ گیس کے نئے ذخائر بھی حاصل ہوئے۔

ذخائر کا ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر 3 ہزار 10 پاؤنڈ فی مربع انچ ہے، بارگزئی ایکس ون کنوئیں کی کھدائی 30دسمبر 2024 میں 5170میٹر گہری کی گئی تھی، ناشپا فیلڈ میں کھدائی کا عمل کامیاب ڈرل سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.