عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت کا نہیں تحقیقاتی اداروں کا ہو گا
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ حکومت کا نہیں تحقیقاتی اداروں کا ہو گا۔پی ٹی آئی والوں کے کالے کرتوت سامنے آرہے ہیں، اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں اگر گرفتاری بنتی ہے تو ہوگی۔ انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تو طے ہے کہ الیکشن میں نواشریف مسلم لیگ ن کی قیادت کریں گے۔
نواشریف کی قیادت میں انتخابی مہم شروع کریں گے۔پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیاب ہو گی اور اکثریت حاصل کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ووٹ اور سپورٹ نوازشریف کی ہے، ان کی واپسی ضروری ہے۔ نواشریف کا بھی دل یہی ہے کہ جلد وطن واپس جائیں۔پنجاب میں اعتماد کے ووٹ سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ گورنر کی آئینی ذمہ داری تھی کہ پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہتے۔
تحریک انصاف کے بارہ لوگ ان سے ناراض تھے تاہم ان سے حلف لے کر اعتماد کا ووٹ لیا گیا ،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پانچ افراد ناراض رہے اور دیگر سے انہوں نے حلف لے کر اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، پنجاب میں ہمارے نمبرز پورے تھے اور پورے ہیں۔قبل ازیں وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نوازشریف کاپاکستان پہنچنے پر فقیدالمثال استقبال ہوگا، مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کو تیار ہوں، پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ مسلم لیگ ن سے ہوگا، قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی۔
پارٹی کے تنظیمی امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر نوازشریف سے رہنمائی لیں گے۔ پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی بلکہ عام انتخابات میں جائے گی، دو مہینے کے الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس بار عمران خان کا پٹا کھول دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 35 یا 70 حلقوں سے الیکشن لڑیں، ہماری طرف سے آزاد ہیں،عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔
ہم اکتوبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیں گے، زیادہ امکان ہے پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں نہیں جائے گی، 2 ماہ بعد الیکشن میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ن لیگی رہنماء جاوید لطیف نے کہا کہ صحافی حقیقت سامنے لے کر آیا ہے، ہماری حکومت میں ماضی میں ہمارے خلاف کاروائی کی گئی تھی۔ اداروں میں بیٹھے لوگ اتنے طاقتو رنہیں ہونے چاہئیں۔پارٹی رہنماء رہنمائی کیلئے نوازشریف کو کسی بھی وقت طلب کرسکتے ہیں، حکومت م،کے سات آٹھ ماہ نہیں ڈیڑھ ماہ ہوا ہے
[…] (مسائل نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ کا دور پی ٹی آئی کا ہے،صحت یابی کے […]
[…] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سرکار فیل ہو گئی ہے، آج ہم وہاں […]
[…] (مسائل نیوز)لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر رات گئے زمان پارک کے باہر پاکستان […]
[…] (مسائل نیوز)لاہور میں عمران خان کی گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر رات گئے زمان پارک کے باہر پاکستان […]