MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،پرویز الہی

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلٰی سطح مشاورتی اجلاس ہوا،نگراں وزیراعلٰی کے حوالے سے مشاورت اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ نگراں وزیراعلٰی کے تقرر کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون کے حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب کو آگاہ کیا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔ یاد رہے کہ نگراں وزیراعلٰی پنجاب کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلٰی کے تقرر کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعلٰی پنجاب کا تقرر تین روز میں کرے گی،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے تین،تین ارکان شامل ہیں،میاں اسلم اقبال،راجہ بشارت اور مخدوم ہاشم جواں بخت کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ ملک احمد خان،حسن مرتضٰی اور ملک ندیم کامران بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
کمیٹی ممبران کے نام وزیراعلٰی چوہدری پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پیش کیے ہیں۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلٰی کیلئے نام کمیٹی میں آجائیں تو پھر اس میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی،اتفاق نہ ہوا تو نگراں وزیراعلٰی کے تقرر کیلئے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیں گے،اسی سلسلے میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے حکومتی اتحاد کی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں پالیمارنی کمیٹی کی تشکیل اور اس کے ورکنگ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کرنے والوں میں میاں اسلم اقبال،راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.