MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،نور محمد دمڑ

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (جی این ایم)سینئر صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان حاجی نور محمد دمڑ نے لاہور کے علاقے انار کلی میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

- Advertisement -

قوم کے ہر طبقے نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

وزیر خزانہ نے دھماکے میں شہیدوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور بلوچستان کے عوام  پنجاب کے غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.